محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کالجز میں ایڈمیشن رہنمائی کے لیے یو اے این نمبر کی سہولت شروع کردی

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کالجز میں ایڈمیشن رہنمائی کے لیے یو اے این نمبر کی سہولت شروع کردی

‏محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کالجز میں ایڈمیشن کے سلسلے میں رہنمائی کے لیے یو اے این نمبر کی سہولت شروع کردی۔

طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے یو اے این سروس 100-002-111-021 کا افتتاح وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کیا۔

وزیر تعلیم سندھ  سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ الیکٹرانک سینٹرلائیز کالج ایجوکیشن ایڈمیشن پروگرام (SECCAP) کے تحت درخواست جمع کرنے والے کی رہنمائی کے لیے یو اے این نمبر سروس شروع کی ہے۔یو اے این سروس کے ذریعے طلبہ و طالبات کی رہنمائی حاصل کرنے کے ساتھ شکایات بھی درج کروا سکتے ہیں۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اس سروس کے ذریعے والدین بھی اپنے بچوں کے داخلا کے حوالے معاونت حوصل کر سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے یو اے این نمبر پر خود کال کر کے فرضی طالب علم بن کر رہنمائی کے لیے مختلف سوالات کے جواب حاصل کیے۔

سید سردار علی شاہ نے یو اے این سروس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یو اے این سروس فی الحال ورکنگ اوقات کار کے دوران فعال رہے گی۔

وزیر تعلیم نے سروس کو مزید بہتر بنانے اور اسے کالج اساتذہ کی رہنمائی کا کمپوننٹ شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں