اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مینگورہ اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے
زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کرنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔
