وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاڑکانہ میں جدید اسپتال قائم کرنے سے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لاڑکانو میں جدید اسپتال قائم کرنے سے متعلق اجلاس ہوا
اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو، ایم پی اے جمیل سومرو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، سیکریٹری خرانہ فیاض جتوئی اور دیگر شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ سٹی میں 16 ایکڑ پر اسپتال ہے،
وزیراعلیٰ سندھ کالاڑکانہ کے اسپتال میں دو ٹاورز کی تعمیر کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاڑکانہ کے اسپتال میں بستروں کی گنجائش 600 تک بڑھائی جائے گی،شہر کے مرکز میں پرانے اسپتال کو جدید طرز پر بنایا جائے کہ تمام فیکلٹیز ایک ہی جگہ دستیاب ہوں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ایمرجنسی، گائنی، کارڈیو، چلڈرن اسپتال، سرجیکل اور دیگر سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو جلد ایک کنسلٹنٹ ہائیر کرنے کی ہدایت دیدی
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کنسلٹنٹ اسپتالوں میں مختلف ٹاورز بنانے کے لئے لے آؤٹ تیار کرے گا
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسپتالوں کو جانے والی تمام سڑکیں کشادہ کی جائیں گی، میں لاڑکانو اسپتال دو سالوں کے اندر تعمیر کر کے فعال کرنا چاہتا ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دیدی
لاڑکانو اسپتال کمیٹی میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری صحت شامل
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کمیٹی کنسلٹنٹ ہائر کر کے اسپتال کا ڈیزائن تیار کرے اور فوری کام شروع کرائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی چیف سیکریٹری کو اسپتال کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت
