خیبرپختونخوا بارشوں کے دوران 341 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا بارشوں کے دوران 341 افراد جاں بحق

پشاور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

رپورٹ کے مطابق کے پی کے، کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں اب تک 341افراد جاں بحق اور 156 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 274 مرد، 30 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈز کے باعث مجموعی طور پر 336 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 233 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 106 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے۔جبکہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر رہا جہاں اب تک 217 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر اور بٹگرام شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ( 19 اگست) تک صوبے میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں