کراچی کے صحافی سانگھڑ سے گولی لگی لاش برآمد
سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔
ایس ایس پی عابد بلوچ کے مطابق صحافی خاور حسین کی لاش گاڑی سے ملی ہے۔صحافی خاورحسین کےخودکشی کرنےکےمصدقہ شواہدنہیں ملے، صحافی کےخودکشی کرنےکےبارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہی ہلاکت کی وجہ معلوم ہوسکےگی۔
واضح رہے اس سے قبل ایس ایس پی عابد بلوچ کا کہنا تھا کہ خاور حسین نے مبینہ طور پر فائر کرکے خودکشی کی ہے
صحافی خاورحسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے، وہ کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھا۔
