میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا یومِ اربعین امام حسینؑ پر خراجِ عقیدت
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یومِ اربعین امام حسینؑ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کا چہلم ہمیں ایثار، استقامت اور وفا کی اعلیٰ مثال یاد دلاتا ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امام حسینؑ نے حق اور انصاف کی خاطر اپنی جان اور اہلِ خانہ کو قربان کر کے رہتی دنیا تک روشنی پھیلائی۔کربلا کا پیغام صبر، عزیمت اور ظلم کے خلاف حوصلہ و مزاحمت کا اعلان ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی جدوجہد انسانیت کے لیے ایک ابدی منشور ہے۔ کربلا حق و باطل کے فرق کو واضح کرنے والی ابدی داستان ہے۔
