سندھ میں گھر بنانے کا منصوبہ کرپشن سے پاک ہے: بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں گھر بنانے کا منصوبہ کرپشن سے پاک منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

حیدرآباد:

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے سب سے بڑے خان بہادر حسن علی آفندی پیپلز پارک کا افتتاح کردیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خان بہادر حسن علی آفندی پیپلز پارک کا افتتاح وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیربلدیات سعید غنی اور میئر حیدرآباد کاشف شورو کے ہمراہ کیا

پانچ ہزار درختوں اور 10 ہزار پودوں پر مشتمل حیدرآباد کے سب سے بڑے پارک میں تین اوپن لائبریریاں بھی ہوں گی.14 ایکڑ رقبے پر پھیلے دو ٹریکس پر مشتمل حیدرآباد کے سب سے بڑے پارک کو اربن فاریسٹ کی منصوبہ بندی کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حسین آباد گدو چوک سے دو نمبر لطیف آباد تک کے آٹوبھان روڈ کی تزئین و آرائش کے پہلے اور دوسرے فیز کی تکمیل کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو غلام محمد بیراج جامشورو سے شروع ہوکر حیدرآباد بائی پاس سے ہوتے ہوئے کوٹری پُل پر ختم ہونے والے رنگ روڈ کے منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل پر بھی بریفنگ دی گئی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد شہر کے تمام ٹاؤن چیئرمینوں کی تجاویز اور مسائل کے حل سے متعلق تجاویز بھی سنیں،بلاول بھٹو زرداری نے کچی آبادی میں رہنے والی خواتین میں مالکانہ حقوق بھی تسلیم کئے

نیاز اسٹیڈیم کے تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلی بار حیدرآباد کی تیزی سے ترقی ہوتے دیکھ رہاہوں، سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں جو کام ہونا چاہے تھا وہ نہیں ہوسکا۔ماضی کی حکومتوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کی عوام ہمیں ایک کے بعد ایک کامیابی دے رہا ہے تو ہمارہ بھی فرض ہے کہ ہم حیدرآباد کی ترقی پر توجہ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں گھر بنانے کا منصوبہ کرپشن سے صاف شفاف اور پاک منصوبہ اور یہ دنیا کا سب سے بڑا گھر بنانے کا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تعلیمی اداروں کو ترقی چاہتے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ فلسطین کے بچے پاکستان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں ایئرپورٹ ہونا چاہیے، حیدرآباد میں نہ صرف نیشنل مگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی ہونا چاہیے، موہن جو دڑو ایئرپورٹ بھی کھولنا چاہیے۔ اصل ذمہ داری وفاق کی ہے، اس حوالے سے ہم پہلے وفاق میں آواز اٹھائینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں