وزیرِ اعظم سے چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ملک میں حالیہ بارشوں و سیلاب کے متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں و آئندہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاع نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اس حوالے سے تعاون پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال کے متاثرین کی مدد و بحالی میں این ڈی ایم اے صوبوں کے ساتھ تعاون مزید مربوط بنائے. موسم کی صورتحال و ایسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر خطرے سے دوچار علاقے کے لوگوں کو پیشگی آگاہی یقینی بنائی جائے۔
