بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:عوام کے لیے ایک اور خوشخبری، نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں آئندہ تین ماہ کے لیے بجلی کے نرخ کم کر دیے ہیں۔
اگست سے اکتوبر تک بجلی کے نرخوں میں 01 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہو گا۔