صدر ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کردیا

صدر ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کردیا

امریکی صدر  ڈونلڈ  ٹرمپ نے  بھارت  پر عائد ٹیرف مزید  بڑھانے کا اعلان کردیا۔

روس  سے  تیل  خریدنے  پر  امریکی صدر  ڈونلڈ  ٹرمپ نے   بھارت  پر عائد ٹیرف مزید  بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جارہے ہیں۔ اسی وجہ سے اب بھارت پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کرنے جارہا ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں