غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں مزید 92 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں مزید 92 فلسطینی شہید ہو گئے
شہداء میں 56وہ افراد شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔
ان حملوں میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں قحط کی صورتحال مسلسل سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
خوراک اور پانی کی شدید قلت کے باعث بھوک سے نڈھال مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسپتالوں میں ادویات اور طبی سہولیات کی قلت کے باعث زخمیوں کی جان بچانا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔