اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن پر پالیسی ڈائیلاگ میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے،بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا۔ پاکستان دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے۔ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ہم نے دنیا سے کہا کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا۔ بھارت میں ہندوتوانظریہ امن کے لئے بڑا خطرہ ہے۔جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو ایک مختلف نظریے سے دیکھنا ہوگا۔پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے جنوبی ایشیا کا امن سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔