یوم آزادی کا جشن معرکہ حق کی فتح کے ساتھ منایا جائےگا:وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان ایشیا میں ایک اُبھرتی ہوئی معیشت بنے گا:مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال جشنِ آزادی 14 اگست کو صرف ایک دن تک محدود نہیں رکھا جائے گا، بلکہ یکم اگست سے 14 اگست تک مختلف تقریبات کی ایک سلسلہ وار ترتیب دی جائے گی، تاکہ مئی میں پاکستان کو ملنے والی کامیابی (معرکۂ حق) کو بھی منایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیرتوانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ‏نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کو بھرپور طریقے سے جشن آزادی منایا جائے گا، پورے سندھ میں 14 اگست کے 160 ایونٹس ہونگے

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ‏معیشت کو بہتر بنانے کے لیے "اڑانِ پاکستان” کے پروگرام کو بھر پور انداز میں پروجیکٹ کرنا ہے

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا میں ایک اُبھرتی ہوئی معیشت بنے گا، اور ہم نہ صرف معیشت کے اعتبار سے، بلکہ اس خطے میں امن و امان کے لیے بھی ایک مؤثر اور مستحکم کردار ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں