ہیپاٹائٹس کے خلاف سندھ حکومت صفِ اول میں ہے:وزیراعلیٰ سندھ

ہیپاٹائٹس کے خلاف سندھ حکومت صفِ اول میں ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: عالمی یومِ ہیپاٹائٹس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کے ہر فرد کو صحت کی بنیادی سہولیات دینا ہمارا مشن ہے۔ہیپاٹائٹس کے خلاف سندھ حکومت صفِ اول میں ہے۔سندھ حکومت عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کاہ کہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں، بروقت علاج کرائیں۔دیہی و شہری علاقوں میں مفت ہیپاٹائٹس علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2030ء تک ہیپاٹائٹس خاتمے کے لیے عالمی مشن میں مشترکہ کوششیں ضروری ہیں،سندھ حکومت عالمی ادارۂ صحت کے اہداف کے مطابق اقدامات جاری ہیں۔سندھ میں مفت ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کی سہولیات موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت مند سندھ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،سندھ میں صحت کے شعبے پر ماضی کے مقابلے کئی گنا زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں