عوام نے مسلح افواج سے محبت کااظہارکرکے دشمن کے مذموم عزائم کامنہ توڑ جواب دیا،آرمی چیف

اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑعوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔

آرمی چیف سیدعاصم منیر نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ کمزور کرنے کی کوششیں کر نے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے.

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر عوام نے ملک کے طول و عرض میں مسلح افواج سے محبت کااظہارکرکے دشمن کے مذموم عزائم کامنہ توڑ جواب دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں