غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 57 افراد شہید ہوگئے۔
بھوک کے مارے ہجوم کا جمع ہونا اور امدادی ٹرکوں کا غزہ میں داخل ہونے کا انتظار کرنا عام ہو گیا ہے
رپورٹس کے مطابق بڑے پیمانے پر فاقہ کشی پھیل رہی ہے
رپورٹس کے مطابق بہت سے لوگوں کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ وہ اسرائیل میں زیکیم کراسنگ کے قریب امدادی ٹرکوں کا انتظار کر رہے تھے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں بھوک سے کم از کم 124 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 84 بچے ہیں۔
ہفتے کی صبح ایک بچے کی غذائی قلت سے موت ہوگئی، یہ تیسرا بچہ ہے جو 24 گھنٹوں میں بھوک جان کی بازی ہار گیا۔