انتشار کی سیاست کو دہشت گردی کہا جاتا ہے:شرجیل انعام میمن

لیاری میں گرنے والی عمارت پر سخت ایکشن لیا گیا ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مخدوش عمارتوں کو خالی کرایا جا رہا ہے، اب تک 59 عمارتیں خالی کروائی جا چکی ہیں، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد عمارتیں مسمار کی جا چکی ہیں

انہوں نے کہا کہ کرایہ داروں کو سندھ حکومت چھ ماہ کا کرایہ فراہم کر رہی ہے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عوام سے اپیل ہے کہ جہاں کہیں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہوں، فوری اطلاع دیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوام سے اپیل ہے کہ جہاں کہیں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہوں، فوری اطلاع دیں۔

سینئر وزیرشرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تعمیرات سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،شاہراہِ بھٹو تیزی سے تعمیر ہو رہی ہے، جبکہ جام صادق پل اگست تک مکمل ہو کر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا،کے فور منصوبے پر وزیر اعلیٰ مسلسل میٹنگز کر رہے ہیں اور یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا

شرجیل انعام کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی رہنما کو سزا ملنے پر ہمیں خوشی نہیں ہوتی، لیکن اگر وہ جلاؤ گھیراؤ کریں تو یہ بھی کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا،قومی املاک کو آگ لگانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہے۔ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں بند ہے۔انتشار کی سیاست کو سیاست نہیں، بلکہ دہشت گردی کہا جاتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں