ایران کا یورینئم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان

ایران نے جوہری تنصیبات پرحملوں کے باوجود یورینئم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کا کہان ہے کہ فی الحال افزودگی رکی ہوئی ہے کیونکہ ہاں،جوہری تنصیبات کو شدید اور سنگین نقصان پہنچا ہے لیکن ہم افزودگی ترک نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ہمارے سائنسدانوں کی ایک اہم کامیابی ہے۔

امریکی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا مستقبل کے کسی بھی جوہری معاہدے میں یورینیم افزودگی کا حق شامل ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ جوہری مواد یا افزودہ مواد کو اصل میں کتنا نقصان پہنچا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں