نیب نے 40ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا
گرفتار ہونے والوں میں 2 سرکاری افسر، اور 3 ٹھیکیدار شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ملزمان پرجعلی چیک، منی لانڈرنگ، اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خردبرد کا الزام ہے۔