وزیراعظم نے شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) میں اصلاحات سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ پاکستان کے شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مربوط پلان مرتب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کو جدید تقاضوں کے مطابق کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزیرِاعظم نے خطے میں تجارت کے نئے مواقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان-افغانستان-ازبکستان ریلوے لائن کی تکمیل سے وسطی ایشیائی ممالک کا تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں پہنچایا جا سکے گا، جو علاقائی معاشی روابط کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے زور دیا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ کے لیے ریلوے اور شپنگ دونوں شعبوں کی بہتری کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی شپنگ لائنز اگر سامان کی بین الاقوامی ترسیل کا حصہ بنیں تو یہ ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کا نادر موقع ثابت ہو سکتا ہے۔وزیراعظم نے فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لیے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد بڑھانے اور وزارت سمندری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو شعبے کی ازسرنو اصلاحات اور پائیدار بزنس ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں