پاکستان کی شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل فوجی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت

پاکستان نے شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل فوجی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور جان بوجھ کر خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران قومی بیان دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور سلامتی کونسل کے صدر، سفیر عاصم افتخار احمد نے شامی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی تمام خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا

عاصم افتخار احمد نے 1974 کے معاہدۂ علیحدگی افواج اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام متعلقہ قراردادوں کے مکمل احترام پر زور دیا ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں بے لگامی کی علامت ہیں۔عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل کو جوابدہ نہ ٹھہرانے کے باعث یہ خلاف ورزیاں مزید بڑھ گئی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر مبنی عالمی نظام کو کمزور کر رہی ہیں۔چاہے بات غزہ، لبنان، شام، ایران یا یمن کی ہو، اسرائیل بین الاقوامی قانون کی حدود سے باہر کام کر رہا ہے

سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ریاستی خودمختاری، عدم مداخلت، اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2(4) میں درج طاقت کے استعمال کی ممانعت جیسے اصولوں کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ یہ بے لگامی(Impunity) اب ختم ہونی چاہیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں