اسلام آباد: شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 افراد جاں بحق اور 227 افراد زخمی بھی ہوگئے
راولپنڈی اور اسلام آباد میں 250 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پنجاب میں ڈیموں، دریاؤں، تالابوں، جھیلوں میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے
گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی عائد ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہوگا۔
این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ 26 جون سے اب تک مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 178 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔