بلوچستان کے علاقے قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے
رپورٹس کے مطابق قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی
فائرنگ کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی تصدیق ہوگئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی وحشیانہ عمل ہے، دہشتگرد پاک سرزمین کے لیے ناسور ہیں۔