برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔ائیرلائنز کو پروازوں کے لیے یوکے سی اے اے سے اجازت لینا ہوگی۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ سیفٹی لسٹ سے اخراج  آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا۔میں پاکستانی ائیر لائن سے سفر کی منتظر ہوں

جین میریٹ  نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مددے دے گی۔

یاد رہے کہ جون 2020 میں برطانیہ اور یورپ کے لیے پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں