پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے: طاہر محمود اشرفی

پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے: طاہر محمود اشرفی

ملتان: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بنیان مرصوص کی صورت میں کامیابی دی ہے، اور آج پاکستان دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

ملتان میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹی ہوئی ہیں۔ پاکستان امن کا داعی ملک ہے لیکن دشمن ہمیں اندرونی طور پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا گیا، اور یہ شہداء صرف پنجابی ہی نہیں بلکہ حقیقی محب وطن پاکستانی تھے۔پاکستان کے تمام مذاہب و مکاتب فکر کے افراد ملک کی سلامتی، استحکام اور بقاء پر متفق ہیں، اور دشمن کی تمام کوششوں کے باوجود قوم کا اتحاد و اتفاق قائم رہے گا۔

مولانا طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف جنگی کامیابیوں کے بعد پاکستان کا عالمی تشخص مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے، اور دنیا جان چکی ہے کہ پاکستان نہ صرف خودمختار ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف صف اول کا ملک بھی ہے۔ میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ ملک کے اتحاد، امن اور افواج پاکستان کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں تاکہ دشمن کی سازشیں ناکام ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں