پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار کی نئی ریکارڈ حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1440پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی
ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 135440پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔ایکسچینج میں 1712پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 136012پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 35 ہزارپوائنٹس کی سطح عبورکرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرناکاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں، ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔