امن سے انکار بھارت کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے یہ دروازہ خود بند کیا، امن سے انکار، جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔

یوم شہداء کشمیرکے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ  13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ آذان کے احترام میں سینہ تان کر گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانیوں کو سلام۔13 جولائی 1931 مظلوم کی زبان بند کرنے والے نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی پالیسی کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل اور صحافیوں کی خاموشی سے انسانیت کو شرمسار کر رہی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے لہو سے اٹھنے والی آزادی کی پکار کو بندوق، قید یا کرفیو سے دبایا نہیں جا سکتا یہ پکار نسلوں تک زندہ رہے گی۔یومِ شہداء کشمیر تجدیدِ عہد کا دن ہے پاکستان کشمیریوں کے حقِ آزادی کا محافظ بھی ہے،علمبردار بھی، ضامن بھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں