کوئیٹہ: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے 9 مسافروں کو قتل کردیا
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔
قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے حملے کیے اور 9 مسافروں کو اغوا کرکے لے گئے۔
دہشتگردوں نے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب کے مطابق شہید مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کا کہنا ہے کہ فنتہ الہندوستان نےآج 3 دہشتگرد حملے کئے جسے پسپا کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والے مسافروں کو بس سے اتار کرقتل کیاگیا، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔بےگناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔