ڈی جی ایس بی سی اے معطل، لیاری حادثہ متاثرین کو 10-10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ڈی جی ایس بی سی اے معطل، لیاری حادثہ متاثرین کو 10-10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صقموبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لیاری میں افسوسناک واقعہ ہوا، 27 انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم، حکومت سندھ، ہم سب غمزدہ ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلٰی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، نوٹس لیا، مقصد یہ ہے کہ جن افسران کی کوتاہی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ آج وزیر اعلٰی سندھ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو معطل کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی دو دن میں رپورٹ دے گی، فوری طور پر سخت قسم کی کارروائی ہوگی۔
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ کمیٹی کی سربراہی کمشنر کراچی کریں گے، جو 51 عمارتیں خستہ ہیں ان کو گرانے کی ذمہ داری کمشنر کراچی کو دی گئی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ جن 588 عمارتیں خستہ حال ہیں، ان کی تحقیقات کا کام بھی کمشنر کراچی کو دیا گیا، تاکہ جو عمارتیں زیادہ خستہ حال ان کو گرایا جا سکے۔ جان کی کوئی قیمت نہیں، متاثرہ لوگ غریب ہیں، بے گھر ہوئے، ان کو فی بندہ 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

 

۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں