امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں نے تباہی مچادی، 82 افراد جاں بحق
امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس میں 82 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوراں کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق گورنر گریک ایبٹ نے ٹیکساس میں 41 افراد لاپتہ ہونے کی تصدیق ہے جبکہ تعداد اس سے زیادہ بتایا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمپ میسٹک اور دیگر کیمپوں سے 62 لاشیں ملیں جن میں 28 بچے بھی شامل ہیں۔