کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکہا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا
100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 137 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 7570 پوائنٹس اضافے سے 131949 پر بند ہوا تھا۔