سابق رکن سندھ اسمبلی عبد الستار بچانی انتقال کر گئے
کراچی:معروف سیاسی رہنما عبد الستار بچانی انتقال کر گئے
عبد الستار بچانی علالت کے باعث کراچی کی نجی اسپتال میں داخل تھے۔
عبد الستار بچانی کا شمار تھرپارکر کے متحرک اور بااثر شخصیات میں ہوتا تھا جبکہ ان کا شمار سینئر سیاستدانوں میں بھی کیا جاتا تھا اور وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں نظر آتے تھے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سابق صوبائی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سابق صوبائی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبدالستار بچانی کے اہلخاخہ کے ساتھ ہیں، عبدالستار بچانی مرحوم ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت کے حامل تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کے لیے وقف کی