خطرناک عمارتوں کے مکینوں کی متبادل رہائش کا جائزہ لے رہے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری عمارت حادثہ بہت دکھی کرنے والا ہے،کوشش یہی تھی کہ جانیں بچائی جائیں،شہری فلیٹ خریدنے  سے  پہلے عمارت کو  تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو  یقینی بنائیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لیاری عمارت کا ملبہ اٹھانےکا کام آج مکمل کرلیا جائےگا۔لیاری عمارت حادثے پر کمیٹی بنا دی ہے، پیر کے اجلاس میں رپورٹس کا جائزہ لیں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ گزشتہ شب آگرہ تاج میں خالی کرائی گئی عمارت چند سال قبل ایس بی سی اے کی منظوری کے بغیر بنی تھی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اولڈسٹی ایریا میں 400 سے زائد خطرناک عمارتوں کے مکینوں کی متبادل رہائش کا جائزہ  لے رہے ہیں۔شہری فلیٹ خریدنے سے پہلے جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں