کربلا کے شہداء کی یاد میں آج ملک بھر میں 10 محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیا ایرانیاں کی جانب رواں دواں ہے۔
جلوس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں
جلوس کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔
بلدیاتی اداروں کی جانب سے صفائی، اسٹریٹ لائٹس، پانی کی فراہمی، میڈیکل کیمپس اورسبیلوں کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ملک بھر کی طرح سندھ کے دیگر شہروں میں بھی 10 محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔