محسن نقوی کا صدر مملکت کو ہٹائے جانے کے متعلق اہم بیان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹائے جانے کے متعلق کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی خبروں پر بلکل بھی یقین نہ کریں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلی بار سیاستدان، حکومت، ملٹری اسٹبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 2700 جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھر میں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کو ہینڈل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خیریت سے شام تک سارے جلوس اختتام پذیر ہوجائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ 2 دن سیاست نہ کریں توبہت اچھی بات ہے اور سوشل میڈیا کی خبروں پربالکل یقین نہ کریں، بعض لوگوں کو تکلیف ہے کہ ہم سب اکٹھے کیوں ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کومار بھگایا ہے اسی طرح سندھ کے ڈاکوؤں کا بھی بندوبست کرلیں گے، ڈاکوؤں کا بندوبست وفاقی حکومت اورصوبائی حکومتیں مل ک
ریں گی۔