5جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے:شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا۔

اپنے جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ 5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا،اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا،

ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی علامت بنایا۔شہید بھٹو کے خلاف یہ سازش دراصل ایک عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا، ترقی کے راستے کو بند کرنا تھا،

سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کے بعد ملک میں آمرانہ سوچ کو فروغ ملا، عوام کے حقوق سلب ہوئے، اور آئینی و جمہوری ادارے کمزور ہوئے،پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کے نظریات کی محافظ ہے اور عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ برسر پیکار ہے۔وقت آ گیا ہے کہ قوم ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے اور پاکستان کو ایک بار پھر بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کی راہ پر گامزن کرے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں