کراچی: پانچ منزلہ عمارت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے،7 جاں بحق

لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمیں  بوس ہو گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کردی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک ملبے سے 7 لاشیں اور 5 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عمارت میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

تنگ گلیوں اور راستوں کی بندش کے باعث ہیوی مشینری کو جائے وقوع تک پہنچانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

گرنے والی عمارت کے ساتھ جڑی 2 منزلہ عمارت کو بھی خالی کرالیا گیا ہے

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لیاری کے علاقہ بغدادی میں بلڈنگ گرنے کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر ایک اعلٰی سطحی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ترجمان وزیر بلدیات سندھ کے مطابق کمیٹی تین دن کے اندر اندر اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتنے والے افسران کی نشاندہی کرکے رپورٹ وزیر بلدیات کو پیش کریگی۔

ترجمان کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسران کو معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔

خستہ حال عمارتوں کو خالی نہ کرانا تشویشناک ہے:چیئرمین آباد

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں