بہادرسکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا:محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "قوم سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے” اور "ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے”۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

اپنے جاری بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ "فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے”۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ "فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے” اور ان کے پشت پناہی کرنے والوں کو بھی کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں