بھارت سے جنگ میں غیبی مدد آئی، ایران-اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے:محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا کردار ہے اور  اس جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔

اسلام آباد میں  محرم سے متعلق تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام سے گفتگو  کرتے ہوئے محسن نقوی نے دنیا کو اتحاد کا پیغام دینے کےلیے 14 اگست کے دن فیصل مسجد میں تمام مکاتب فکر کے علما کو اکٹھے نماز ادا کرنے کی دعوت دی

وفاقی وزیرداخلہ نے محرم الحرام کے دوران یکجہتی پیدا کرنے میں کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے،  وہاں ہمارے 9 یا 11 طیارے تھے مگر میزائل تمام بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کونقصان نہیں پہنچا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گرجائےگا لیکن اللہ کی طرف سے مدد آئی اور وہی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپوپرلگا، یہ دومثالیں غیبی مددکو بالکل ثابت کرتی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملے کے وقت آرمی چیف ڈٹ کر کھڑے تھے اور ان کا عزم تھا کہ بھارت کو چار گنا زیادہ بھگتنا پڑے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل سیز فائر میں وزیراعظم کا بڑا کردار ہے، سیز فائر کے پیچھے وردی بھی ہے  جب کہ عالمی رہنماؤں کو قائل کرنے میں بھی ہمارے لیڈرز کا بہت بڑا کردار ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں