حکومت سندھ کا 4 ہزار 4سو نئے اساتذہ بھرتے کرنے کا اعلان

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عوام  کو خوشخبری  سناتے ہوئے  کہا ہے کہ آئندہ سہ ماہی میں 4,400 نئے اساتذہ کی بھرتی، چار نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خودمختاری کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مزید ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف بھی دیے جائیں گے۔

ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے  کہا کہ صحت کے شعبے میں 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔ ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع اور ایمبولینس سروسز کو اپ گریڈ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے مختص خصوصی ترقیاتی پیکج کے تحت سڑکوں، پانی، سیوریج اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے جبکہ 50 الیکٹرک بسوں کے بعد مزید 100 بسیں اگست تک سڑکوں پر لائی جائیں گی۔ بینظیر ہاری کارڈ کے تحت 2 لاکھ کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی کا عمل بھی مرحلہ وار شروع کیا جا رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور یہ تمام اقدامات معیشت کو سہارا دینے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔حکومت سندھ عوام سے کیے گئے تمام وعدے ہر صورت پورے کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں