میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہر میں جاری روڈ کٹنگ کے معاملے پر بڑا قدم
کراچی: میئر کراچی نے وزیر بلدیات سعید غنی کو خط لکھ کر ٹاؤنز کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کے ایم سی کی حدود میں روڈ کٹنگ کی اجازت دینے اور فیسیں وصول کرنے کے باوجود سڑکیں تعمیر نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
میئر کراچی نے کہا کہ بیشتر علاقوں میں سڑکوں کی کھدائی اور مرمت نہ ہونے کے باعث حالیہ بارشوں سے شہری مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے روڈ کٹنگ کے لیے وصول کی گئی رقم سڑکوں کی بحالی پر خرچ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے میونسپل کمشنرز کو فوری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ سڑکوں کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔