دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر 7 افراد جاں بحق

دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 کی تلاش جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کے مطابق دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی

ان کا کنہا تھا کہ اطلاع کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا، اب تک 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو 1122 کی جانب سے 120 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق کل 16 افراد میں سے 3 کو زندہ بچا لیا گیا، 7 افراد کے جسد خاکی نکالے گئے ہیں جبکہ 6 افراد مزید لاپتا ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں