غزہ پر ایک بار پھر بمباری، 14 فلسطینی شہید

گزشتہ24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت نے غزہ میں 90 سے زائد زندگیاں نگل لیں جبکہ آج صبح 14 معصوم فلسطینی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے۔

جنوبی غزہ میں بے گھر افراد کو خیموں میں نشانہ بنایا گیا،اردنی فیلڈ اسپتال کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے نے ایک اور جان لے لی

رملہ کے نواحی علاقے میں کم از کم 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ بیت لحم کے نواحی گاؤں العروج میں قابض افواج نے چھاپے مارے اور 20 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں