پاکستان اگلے ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پاکستان آئندہ ماہ (جولائی) کے دوران سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھانے کی تصدیق کی گئی۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستان کی مجوزہ پروگرام آف ورک پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جس کے تحت عالمی امن و سلامتی کے کئی اہم امور پر سلامتی کونسل کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ پاکستان، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران شفاف، مشاورتی اور تعمیری سفارت کاری کو فروغ دے گا۔

عالمی سطح پر جاری بحرانوں، خصوصاً مشرق وسطیٰ کی نازک صورتحال، افریقی و ایشیائی خطوں میں کشیدگی، اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کی افادیت پر بھی ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے سفیر نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری، پرامن تنازعات کے حل، اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے بین الاقوامی چیلنجز کے حل کے لیے کثیرالجہتی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کی امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں