ایران نے یورینیئم افزودگی پروگرام شروع کیا تو دوبارہ حملہ کریں گے:ٹرمپ

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر دوبارہ حملہ کریں گے۔

نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی تاہم اب اسرائیل ایران سیزفائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ  جنگ بندی کے بعد میرے کہنے پراسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے۔ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سب کےلیے اہم ہیں

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں فردو جوہری سائٹ تباہ کردی اور فردو جوہری سائٹ پراب تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ایران کو کسی صورت یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں