بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہیں مانا تو پاکستان جنگ کرے گا:بلاول

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے 2 آپشن ہیں وہ سندھ طاس معاہدہ مان لے اگر نہیں مانتا اور ڈیمز یا کینال نکالے گا تو پاکستان جنگ کرے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بھارت کے عوام کے فائدے کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے عوام کا فائدہ امن میں ہے ، بھارت چاہتا ہے کہ ہماری آئندہ نسلیں پانی پر لڑیں،  پاکستان کاپانی روکنے کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمارے خطے میں بھی نیتن یاہو کی ایک سستی کاپی ہے، ہم نے بھارت کو جنگ، سفارت کاری اور بیانیے کے میدان میں ہرا دیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔کل امریکا نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے میں اگراخراج ہوتا تو سارے خطےخصوصاًپاکستان پر اثرات ہوتے، امریکا کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں