spot_img

ایران نے پاکستان سے کسی قسم کی دفاعی امداد کی درخواست نہیں کی:ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ابھی تک ایران نے پاکستان سے کسی قسم کی دفاعی امداد کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی ایران نے ایرانی مہاجرین کو پاکستان لانے کی کوئی درخواست کی ہے، تاحال 3000 پاکستانیوں کو ایران سے واپس لایا جا چکا ہے۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جانا آئی اے ای اے سیف گارڈز اور دیگر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ ابھی تک ایران نے پاکستان سے کسی قسم کی دفاعی امداد کی درخواست نہیں کی ایران کی جانب سے مہاجرین کو پاکستان میں پناہ دینے کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان واضح کیا کہ ایران کے حوالے سے پاکستان کا موقف نہایت واضح ہے، ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم اسرائیل کے پاگل پن کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ایران کی بھرپور اخلاقی حمایت کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اسرائیلی جارحیت ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں کرٹیسی پر مبنی جملے سفارتی اہمیت کی حامل ہے، امریکی صدر کے کرٹیسی کے جملے مثبت انداز میں تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارت کی لداخ پر نئی ریگولیشنز کو مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ و عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف کسی بھی مذاکراتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں