spot_img

جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین ہسپتال ہو گا: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اظہارِ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے آلات سے لیس ہسپتال ہو گا

انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں سو فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے روڈ شوز منعقد کیے گئے جن میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے دو بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں 10 ممالک کی 33 کمپنیوں نے شرکت کی۔ منصوبے کے لیے 600 کنال اراضی کے حصول کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ ماہرین اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے لیے بین الاقوامی سطح پر اشتہار دیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، چیئرمین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں