ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ردعمل میں اسے’’انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح‘‘ قرار دیا ہے۔
اسرائیلی صدر نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں یہودی اور عرب شہری، بزرگ اور نئے آنے والے تارکینِ وطن سمیت کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں اور اس المناک نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی خیریت سے واپسی کے لیے دعا کی
اسرائیلی صدر نے کہا کہ ہم اس اجتماعی دکھ کا سامنا مل کر کریں گے، اور اس پر قابو بھی پائیں گے۔
