ایران کے میزائلوں نے تل ابیب میں تباہی مچادی، عمارتیں زمین بوس، 4 اسرائیلی ہلاک

ایران نے آج (ہفتہ کی صبح) اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کر دیا۔ حملے میں درجنوں میزائل داغے گئے

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں کی بارش کی گئی جس سے 5 مقامات پرتباہی ہوئی اور ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

وسطی اسرائیل میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور متعدد عمارتوں کو نقصان ہوا، ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

ایران نے اسرائیل کے 2 ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 3 میں اسرائیل میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل داغے جا چکے ہیں۔

اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت 6 سائنسدان شہید

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں